عارف بلڈرز کے غیرقانونی دھندے، شکایات وزیراعلیٰ تکپہنچ گئی
شیئر کریں
عارف بلڈرز کے غیرقانونی دھندے، شکایات نگران وزیراعلیٰ سندھ کو بھی پہنچ گئی، جسٹس ر مقبول باقر کا کمشنر و ضلع انتظامیہ حیدرآباد کو تحقیقات کا حکم، نگران وزیراعلٰی نے لطیف آباد میں عارف بلڈرز کی اسکیموں کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد، عارف بلڈرز کے دریائے سندھ کے پیٹ میں محکمہ آبپاشی کے سینکڑوں ایکڑ پر غیرقانونی قبضے برقرار، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں رفاہی و سرکاری پلاٹس پر قبضون ،غیرقانونی تعمیرات اور جعلی ہاؤسنگ اسکیم کے ذریعے اربوں روپے ہتھیانے والے عارف میمن کے شکایات نگران وزیراعلٰی سندھ تک بھی پہنچ گئیں ہیں، دورہ حیدرآباد میں لطیف آباد میں شہری نے نگران وزیراعلٰی سندھ کو عارف بلڈرز کی غیرقانونی اسکیموں اور دریائے سندھ کے پیٹ میں محکمہ آبپاشی کی زمینوں پر قبضوں کے متعلق آگاہ کیا جس پر نگران وزیراعلٰی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کمشنر حیدرآباد اور ضلع انتظامیہ کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، دوسری جناب رابطہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد طارق قریشی نے روزنامہ جرات کو بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے لطیف آباد میں عارف بلڈرز کی غیرقانونی اسکیموں کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اگر اس کے علاوہ بھی غیرقانونی اسکیمیں ہوئیں تو کارروائی کی جائیگی۔