میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کو ’’اعلیٰ عدلیہ‘‘ لکھنے سے روک دیا

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کو ’’اعلیٰ عدلیہ‘‘ لکھنے سے روک دیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کو اعلیٰ عدلیہ لکھنے سے روک دیا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ضمانت کے ایک کیس کے دوران وکیل کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ کہنے پر برہمی کا اظہار کیا۔چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کو اعلیٰ عدلیہ نہ کہنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے فیصلہ بھی لکھوا دیا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ آئین میں سپریم کورٹ کیلئے اعلیٰ عدلیہ کا لفظ نہیں لکھا گیا، آئین پاکستان کے مطابق صرف سپریم کورٹ کہا جائے۔یاد رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کیلئے ’’صاحب‘‘ کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ صاحب کا لفظ آزاد قوم کی عکاسی نہیں کرتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں