بدنام زمانہ عارف بلڈر سے واجبات لینے میں واسا ناکام
شیئر کریں
واسا عارف بلڈر سے کروڑوں روپے کے واجبات لینے میں ناکام، واسا کی ٹیموں نے عارف بلڈرز کی متعدد اسکیموں سے غیرقانونی کنکشن پکڑے ، معاملہ بھاری رشوت دے کر رفع دفع کردیا گیا، عارف بلڈرز کی اسکیموں میں غیرقانونی پانی کے کنکشن، سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں پانی و آب نکاسی کا ادارہ واسا عارف بلڈر سے پانی و دیگر مدات میں کروڑوں روپے کے واجبات لینے میں ناکام ہے ، اطلاعات کے مطابق عارف بلڈر کی بائے پاس سمیت شہر میں واقع درجن بھر سے زائد اسکیموں میں پانی کے غیرقانونی کنکشن لگا دیے گئے جن کی واسا سے کوئی این او سی نہیں لی گئی، واسا کے ٹیموں نے بائے پاس سمیت عارف بلڈر کی دیگر اسکیموں پر کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی پانی کے کنکشن پکڑ ے اوربھاری جرمانے بھی عائد کیے تاہم ادارہ ترقیات میں ایک اعلیٰ افسر کے ماتحت کام کرنے والی مافیا جو کہ عارف بلڈر کی بی ٹیم سمجھی جاتی ہے نے بھاری رشوت لیکر معاملہ رفع دفع کرا دیا، ذرائع کے مطابق عارف بلڈر اتنا طاقتور ہے کہ وہ پانی کے کنکشن کی این او سیز لینے کے بجائے ڈائریکٹ غیرقانونی پانی کے کنکشن سے اسکیموں میں پانی مہیا کر رہا ہے اور اس مد میں الاٹیز سے رقم بٹور رہا ہے ، عارف بلڈر کے غیرقانونی پانی کے کنکشنز کے باعث سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ چکا ہے ، واضح رہے کہ حیدرآباد کے بدنام زمانہ بلڈر عارف میمن پر رفاہی و سرکاری پلاٹس پر قبضوں ، غیرقانونی تعمیرات اور جعلی ہاؤسنگ اسکیموں کے ذریعے لوگوں سے اربوں روپے لوٹنے کے سنگین الزامات ہیں۔