سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی کی بے قاعدگیاں،رپورٹ مئیر کراچی پیش
شیئر کریں
( رپورٹ: جوہر مجید شاہ) بلدیہ عظمیٰ کراچی مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کو سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی ٹاؤن شپ رضوان فکری ‘ کے دور میں کی جانے والے بیقاعدگیوں رپورٹ پیش کردی گئی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات ‘ اربوں کی اراضی سرکاری سرپرستی میں ٹھکانے لگا دی گئی لگ بھگ ‘ 70!ہزار گز اراضی بھگتا دی گئی واضح رہے کہ ‘ چئیرمن اورنگی ٹاؤن شپ ‘ جمیل ڈائری ‘ کے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر رضوان فکری کے آفس میں چھاپہ مار کاروائی اور دیر گئے تک مختلف غیرقانونی فائلیں بھگتانے کی وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پیپلز پارٹی اور اعلی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی تھی اس حوالے سے مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے فوری طور پر ایک کمیٹی تشکیل دی جس کے سربراہ سید امجد زیدی ڈائریکٹر سفاری پارک دیگر اراکین میں ‘ اشرف مجید ایڈووکیٹ لیگل برانچ ‘ سید اختر حسین نقوی ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ ‘ سید عمیر الحسین برنی ڈپٹی ڈائریکٹر اورنگی ٹاؤن شپ آصف جٹھا ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ اینڈ اے ای کی جاری کردہ تحقیقاتی رپورٹ نے تہلکہ مچادیا تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی مفصل رپورٹ میں اورنگی ٹاؤن شپ کی 70 ہزار گز اراضی کو ٹھکانے لگانے سے متعلق اہم انکشافات کئے ہیں رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اورنگی ٹاؤن شپ میں ایک اسکول اور ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کی مختص کردہ اراضی کو نشانہ بنایا گیا سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی ٹاؤن شپ نے 70 ہزار گز کی سرکاری اراضی ہاتھ کی صفائی اور کاریگری کرتے ہوئے لیز کر ڈالی، اختیارات و عہدے سے تجاوز کرتے ہوئے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 16 گلشن بہار میں نارویجن اسکول اور نارویجن ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کیلئے مختص اراضی کو اپنے مقاصد کیلئے ٹھکانے لگایا گیا اورنگی ٹاؤن سیکٹر 16 شیٹ ٹو کے پلاٹ نمبر 309 کی اراضی 9969 گز پر محیط ہے جس کی 5000 گز سرکاری اراضی پر قبضہ کیا گیا۔