میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ تعلیم سندھ کے اسکول کی تعمیر کے منصوبے میں سنگین بے ضابطگیاں

محکمہ تعلیم سندھ کے اسکول کی تعمیر کے منصوبے میں سنگین بے ضابطگیاں

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

محکمہ تعلیم سندھ کے انگلش میڈیم اور کمپری ہینسو ہائی اسکول کی تعمیر کے منصوبے میں سنگین بے ضابطگیاں، پروجیکٹ انجینئرکی تعیناتی کے علاوہ ٹھیکیدار کو ایک ارب 9 کروڑ روپے جاری، آؤ ٹ حکام نے انکوائری کی سفارش کردی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں 25 انگلش میڈیم اسکول اور 15 کمپری ہینسو اسکول تعمیر کرنے کا منصوبہ سال 2013 میں شروع کیا گیا، 25 انگلش میڈیم اسکول 5 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونگے اور یہ منصوبہ جون 2024 میں مکمل ہوگا، جبکہ کمپری ہینسو ہائی اسکول صوبے میں 10 تعمیر کرنے ہیں،یہ منصوبہ سال 2022 میں شروع کیا گیا اور منصوبہ سال 2025 میں مکمل ہوگا، پروجیکٹ ڈائریکٹر (پروجیکٹ مینیجمنٹ امپلی مینٹی شن یونٹ ) کے دفتر کی آڈٹ کے دوران انکشاف ہوا کہ دونوں اسکیموں کے لئے ٹھیکیدار کو ایک ارب 9 کروڑ 20 لاکھ روپے پروجیکٹ انجنیئر کی تعیناتی اور میئر مینٹ بک کی تیاری کے علاوہ ہی جاری کرنے کی منظوری دی گئی، بھاری رقم ڈویژنل اکائونٹنٹ کی پری آڈٹ کے علاوہ ہی جاری ہوئی، انگلش میڈیم اسکولز کی تعمیر کے لئے 31 کروڑ اور کمپری ہینسو ہائی اسکولزکی تعمیر کے لئے 77 کروڑ 20 لاکھ روپے مطلوبہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے علاوہ جاری کئے گئے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں تحریر ہے کہ انگلش میڈیم اسکولز اور کمپری ہینسوہائی اسکول کی تعمیر کے لئے مطلوبہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے علاوہ ایک ارب 9 کروڑ جاری کرنا ٹھیکیدار کو غیر ضروری فائدہ دینا ہے ، محکمہ تعلیم سندھ کے حکام کو معاملے کے متعلق مئی 2022 میں آگاہی دی گئی لیکن انہوں نے آڈٹ حکام کو کوئی جواب نہیں دیا، جس کے بعد آڈٹ حکام نے محکمہ تعلیم سندھ کو تحریر ی طور درخواست کی کہ ڈپارٹمنٹل ایکشن کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے لیکن اس کے باوجود ایک ارب روپے جاری ہونے پر ڈی اے سی کا اجلاس طلب نہیں کیا گیا، آڈٹ حکام نے پروجیکٹ انجنیئر کی تعیناتی اور میئر منٹ بک کی تیاری کے علاوہ ایک ارب 9 کروڑ روپے جاری ہونے پر انکوائری کرنے اور ذمہ داران کا تعین کرنے کی سفارش کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں