
اسرائیلی فوج کی درندگی ،غزہ میں مریض زندہ جلادے
شیئر کریں
الشفااسپتال کے بعد اسرائیلی فوج نے انڈونیشین اسپتال کا بھی گھیراؤ کرلیا۔۔اسرائیلی توپیں اور فوجی اسپتال کی عمارت کو براہ راست نشانہ بنارہے ہیں۔ صیہونی فوج نے اسپتال سے فرار ہونیوالے نہتے شہریوں پر بھی فائرنگ کی جن کی لاشیں اب تک اٹھائی نہیں جاسکیں۔صیہونی فوج نے اقوام متحدہ کے زیر انتظام ال کویت اسکول بھی جلاڈالا۔مسخ لاشوں کے باعث شہید فلسطینیوں کی اصل تعداد اب تک معلوم نہیں ہوسکی عالمی تنظیم ایمنسٹی بھی یہ کہنے پر مجبور ہوچکی ہے کہ غزہ میں کوئی جگہ محفوظ نہیں۔فلسطینیوں کی جان اسرائیل کے نزدیک کوئی حیثیت نہیں رکھتی غزہ میں شدید بارشوں کے باعث خیموں میں پناہ لینیوالے فلسطینیوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی فلسطینیوں کیلیے زندگی جہنم بنادی گئی۔ الخلیل سمیت مختلف علاقوں سے مزیدپچاس نوجوانوں کو صیہونی فوج نے گرفتار کرلیا۔اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کے ہاتھوں پچاس سیزائد بچوں سمیت دو سو پندرہ فسلطینی شہید ہوچکے۔