سندھ کے 11 سرکاری اساتذہ کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا حکم
جرات ڈیسک
پیر, ۲۰ نومبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
محکمہ تعلم حکومت سندھ نے مبینہ کرپشن کے الزام میں سندھ کے 11 ایجوکیشن افسران اور ہیڈ ماسٹرز کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیاہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے جعلی اساتذہ کی مبینہ کرپشن کا نوٹس لیتے ہوئے کرپشن میں ملوث 11 ایجوکیشن افسران اور ہیڈ ماسٹرز کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ جمشید ٹاؤن، ملیر، لیاری کے ٹی ای اوز محکمے کے ریڈار پر آ گئے، جمشید میمن، ریاض، علی اصغر، روبینہ، عائشہ، نیئر سلطانہ، مکیش، کرشن گوپال، ثمینہ اور فرزانہ کے ناموں سے رقم نکالی گئی۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ ٹی ای اوز کے پاس ایجوکیشن افسر کے اختیارات تھے، محکمہ تعلیم نے افسران کے بیان قلمبند کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے ڈائریکٹر کراچی کو ایجوکیشن افسران کے خلاف تحقیقات کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔