سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر پھر گرفتار
جرات ڈیسک
منگل, ۱۴ نومبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو کوئٹہ سے آتے ہوئے درہ زندہ کے قریب گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق علی وزیرپر اداروں کے خلاف تقاریر اور نقض امن کے مقدمات درج ہیں۔ واضح رہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو 20 ستمبر 2023 کو ضمانت پر اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا، ان کے خلاف اسلام آباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج تھے۔