میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نگران وزیر اعلیٰ ،وزیر صحت سندھ میں آج صلح کا امکان

نگران وزیر اعلیٰ ،وزیر صحت سندھ میں آج صلح کا امکان

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ: مسرور کھوڑو) نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس رٹائرڈ مقبول باقر اور وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز میں پیدا ہونے والے اختلافات کو ختم کرانے کے لیے تیسری پارٹی سرگرم ہو گئی ہے، روبوٹس کی خریداری کے معاملے پراختلافات کے بعد آج صلح ہونے کا امکان ہے، روبوٹک سرجری مشینز کی مزید خریداری نہیں ہوگی، وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز اپنے موقف پر قائم ہے۔رپورٹ کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس رٹائرڈ مقبول باقر اوروزیر صحت ڈاکٹرسعد خالد نیاز میں اسپتالوں کے لیے روبوٹک سر جری مشینز کی خریداری کے معاملے پر اختلافات پیدا ہوگئے، جس کے بعد انہوں نے ایک دوسرے پر من پسندی اور کرپشن کے الزاما ت عا ئد کئے، ذرائع کے مطابق اختلافات کو ختم کرنے کے لیے تیسری پارٹی سرگرم ہو گئی ہے، جس کے لیے وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیازنے ایک ہفتے سے اسلام آباد میں اہم شخصیتوں سے ملاقاتیں کی ہیں، جبکہ وزیر صحت سندھ کے آج اسلام آباد سے کراچی پہچنے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس رٹائرڈ مقبول باقر میں صلح ہونے کا امکان ہے، وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز روبوٹک سرجری سسٹم خر ید اری کے متعلق اپنے موقف پر قائم ہے، اس کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے ذاتی اختلافات نہیں ہیں،لیکن پالیسیز پر کوئی کمپرومائز نہیں کرونگا، میرے دور میں روبوٹک سرجری کی مزید مشینز خرید نہیں کی جا سکتی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں