میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹیکس نیٹ میں مزید 15 لاکھ افراد کو شامل کرنے کے منصوبہ

ٹیکس نیٹ میں مزید 15 لاکھ افراد کو شامل کرنے کے منصوبہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان کی ٹیکس اتھارٹی کے اعلیٰ حکام نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو جون 2024 کے آخر تک مزید 15 لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے منصوبے سے آگاہ کردیا۔ایک سینئر ٹیکس عہدیدار نے بتایا کہ یہ حکمت عملی آئی ایم ایف حکام کے ساتھ تکنیکی سطح کی بات چیت کے دوران شیئر کی گئی، یہ پاکستان کے مالیاتی فریم ورک کو تقویت دینے کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتی ہے۔تکنیکی ٹیم نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیکس وصولی کے حوالے سے کارکردگی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ٹیکس حکام کے ساتھ کئی مرتبہ بات چیت کی ہے، عہدیدار نے انکشاف کیا کہ آئی ایم ایف کے نمائندوں نے ٹیکس وصولی کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔آئی ایم ایف کے تکنیکی عملے نے 2 نومبر کو 3 ارب ڈالر کے مختصر مدت کے قرض کے معاہدے کا پہلا جائزہ شروع کیا جو 10 نومبر کو ختم ہوا، بظاہر ایسا لگتا ہے کہ زیادہ تر اہداف حاصل کرلیے گئے ہیں، جو آئندہ ماہ دسمبر میں 71 کروڑ ڈالر کی قسط کے اجرا کی راہ ہموار کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں