غزہ کے انتظام کے لیے بین الاقوامی اتحاد کی تشکیل کا انکشاف
جرات ڈیسک
هفته, ۱۱ نومبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
ایک دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کئی یورپی ممالک نے جنگ کے بعد غزہ کی پٹی کو بین الاقوامی نگرانی میں دینے کے آپشن پر تبادلہ خیال کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کئی یورپی ممالک نے جنگ کے بعد غزہ کی پٹی کو بین الاقوامی نگرانی میں دینے کے آپشن پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے تعاون سے اسے منظم کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی اتحاد کے قیام کی تجویز پیش کی۔جرمنی کی طرف سے تیار کردہ اور یورپی ممالک میں تقسیم کی گئی اس دستاویز میں تجویز کیا گیا تھا کہ جنگ کے بعد غزہ کو محفوظ بنانے کی ذمہ داری ایک بین الاقوامی اتحاد پر عائد کی جائے۔ اس نے کہا کہ یہ اتحاد سرنگوں کے نظام کو بھی ختم کر دے گا اور غزہ میں ہتھیاروں کی اسمگلنگ روکے گا۔