رونالڈو کی فلسطینی پرچم اٹھائے تصویر نے ہنگامہ برپا کر دیا
شیئر کریں
پرتگالی فٹ بال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کی ایک تصویر نے ہنگامہ برپا کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر میں رونالڈو کو فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اسے فیس بک اور ایکس پلیٹ فارم پر ہزاروں شیئرز اور تبصرے ملے ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے لیجنڈ فٹ بال سٹار کی زبردست تعریف کی ہے۔ تاہم یہ دعوی غلط ہے کیونکہ یہ تصویر جعلی تھی۔
یہ تصویر درحقیقت مراکش کے کھلاڑی جواد الیامیق کی ہے۔ سرچ انجن کے ذریعے کی جانے والی تلاش سے یکم دسمبر 2022 کو گیٹی امیجز کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تصویر کا اصل ورژن بھی سامنے آگیا ہے۔ اس تصویر میں مراکش کے کھلاڑی کو گروپ مرحلے میں کینیڈین ٹیم کے خلاف اپنے ملک کی فتح کے بعد فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس میچ کو جیت کر مراکش نے قطر میں ہونے والے 2022 ورلڈ کپ کے 16ویں رانڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔