مجھے نکالا گیا ،ورنہ میں نے کہاں جانا تھا، پورے ملک کی ترقی چاہتا ہوں ،نواز شریف
ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ نومبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کاکہنا ہے کہ مجھے نکالا گیا ،ورنہ میں نے کہاں جانا تھا، پورے ملک کی ترقی چاہتا ہوں ، چاہے سندھ ہو ، کے پی کے ہو، بلوچستان ہو، گلگت بلتستان یا آزاد کشمیر ہو۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کیوں نکالا ، ورنہ میں نے کہاں جانا تھا، ساری خرابی تو اس حکومت نے کی ہے جسے لایا گیا تھا۔نواز شریف نے کہا کہ پتہ لگنا چاہیے جو حکومت لائی گئی تھی اس نے پاکستان کے لئے کیا کیا؟ ا نھوں نے مزید بتایا کہ ہم نے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، لیکن اب اس کو اتنا مہنگا کر دیا گیا ہے کہ لوگ بل تک ادا نہیں کر سکتے ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف پر تو بس الزام ہے کہ ملک دیفالٹ کر چکا تھا، ملکی ترقی کے لیے ڈبل ٹرپل اسپیڈ سے بھاگنا پڑے گا۔