ادارہ ترقیات حیدرآباد، ملازمین تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم
شیئر کریں
(رپورٹ: شاہنواز خاصخیلی) ادارہ ترقیات حیدرآباد، ملازمین تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم، ڈائریکٹر جنرل نے لاکھوں روپے ڈی جی ہائوس اور آفیس پر خرچ کردیئے، ادارہ ایک دفعہ پھر بدترین مالی و انتظامی بحران کا شکار، ویجلینس کمیٹی واجبات وصولی میں ناکام، تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات حیدرآباد ایک بار پھر مالی و انتظامی بحران کا شکار ہوگیا ہے، ادارے کے ہائوسنگ، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سمیت مختلف شعباجات کے 3 سئو زائد ملازمین تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، ایل طرف ملازمین تنخواہیں نہ ملنے کے باعث پریشانی کا شکار ہیں تو دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل زاھد شر نے ڈی جی ہاؤس اور آفیس کی تعمیر و مرمت کی مد میں لاکھوں روپے خرچ کردیئے ہیں، ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے تشکیل کردہ ویجلینس کمیٹی بھی کروڑوں روپے کے واجبات وصولی میں ناکام ہوگئی ہے، ذرائع کے مطابق ڈی جی زاہد شر نے سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے بدنام زمانہ افسر عامر پٹھان کو ادارہ ترقیات کے سسٹم کی سربراہی دے دی ہے اور عامر پٹھان واجبات کی وصولی کی بجائے بھتہ وصولی مہم میں مصروف ہے جس کے باعث ادارہ ترقیات سخت مالی و انتظامی بحران کا شکار ہوگیا ہے، واضع رہے کہ کچھ دن قبل ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے بھی ڈی جی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دو لیٹر جاری کئے تھے۔