میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوئٹہ ،اسپتال میں عملے کے 8 افراد کانگو وائرس کا شکار،ڈاکٹر جاں بحق

کوئٹہ ،اسپتال میں عملے کے 8 افراد کانگو وائرس کا شکار،ڈاکٹر جاں بحق

ویب ڈیسک
پیر, ۶ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سول ہسپتال میں عملے کے 8 افراد کانگو وائرس کا شکار ہوگئے جن میں سے ایک ڈاکٹر جاں بحق ہوگئے۔کراچی منتقل کئے گئے کانگو وائرس کا شکار ڈاکٹر شکر اللہ اسپتال میں دم توڑ گئے۔ نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران کانگو وائرس سے شہید ڈاکٹر شکراللہ جان کے خاندان سے تعزیت و افسوس کا اظہار کیا۔فرائض کی ادائیگی کے دوران وائرس کا شکار ہونے والے ڈاکٹر شکراللہ جان کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ گزشتہ روز ائیر ایمبولینس کے ذریعے تین ڈاکٹرز ، ایک کنسلٹنٹ ، ایک اسٹاف نرس اور دو پیرا میڈیکل اسٹاف کو کراچی منتقل کیا گیا۔ وائرس رپورٹ ہوتے ہی سول اسپتال اور دیگر طبی اداروں کے لئے ایس او پیز جاری کردئیے گئے ہیں۔ وائرس سے متاثرہ مشتبہ تمام افراد کے لئے کوئٹہ میں خصوصی وارڈ قائم کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کوئٹہ کے سول ہسپتال کے آئی سی یو میں نامعلوم پیتھوجینز کی وبا پھیل گئی اور ٹیسٹ رپورٹ کے مطابق 8افراد میں کانگو کی علامات پائی گئیں جن میں 5 ڈاکٹرز اور 3 دیگر افراد شامل ہیں۔ وائرس سے متاثرہ تشویشناک حالت میں مبتلا ڈاکٹرز ور طبی عملے کو ایر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں