میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قطر میں بھارتی جاسوسوں کا پکڑا جانادنیامیں نیٹ ورک کا ثبوت ہے، پاکستان

قطر میں بھارتی جاسوسوں کا پکڑا جانادنیامیں نیٹ ورک کا ثبوت ہے، پاکستان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ قطر میں بھارتی جاسوسوں کا پکڑا جانا دیگر ممالک میں نیٹ ورک موجود ہونے کا ثبوت ہے۔صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے قطر میں بھارتی بحریہ کے افسران کو سزاے موت کی رپورٹس دیکھی ہیں۔ یہ بھارتی جاسوسی اور تخریب کاری نیٹ ورک کے دیگر ممالک، مشرق وسطیٰ اور دیگر خطوں میں موجودگی کی تصدیق کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان طویل مدت سے اس بھارتی تخریب کار نیٹ ورک کے حوالے سے بات کر رہا ہے۔ 2016ئ￿ میں بھارتی بحریہ کے ایک اعلیٰ افسر کمانڈر یادیو کو پاکستان میں تخریب کاری و جاسوسی میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارتی مظالم جاری ہیں۔ گزشتہ دنوں بھی کشمیریوں کو بھارتی افواج نے شہید اور زخمی کیا۔ کشمیر پر بھارتی مظالم کئی دہائیوں سے جاری ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ روانڈا کی سینیٹ کے صدر پاکستان کے دورے پر ہیں۔ اس دوران وہ صدر مملکت، وزیر اعظم اور مختلف وزرا سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 8-9 نومبر کو ازبکستان، تاشقند کا 2 روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم کی کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔ نگراں وزیراعظم ای سی او کے مستقبل اور باہمی منسلکی کے حوالے سے پاکستان کا ویڑن پیش کریں گے۔پریس بریفنگ میں ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں غیر ملکی تارکین وطن کے خلاف امیگریشن منصوبے پر عمل شروع ہو گیا ہے۔ پاکستان نے ایک ماہ قبل غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ملک چھوڑنے کی تنبیہ کی تھی، تاہم یہ ان تارکین وطن پر نافذ نہیں ہوگا، جو پناہ گزیں کا درجہ رکھتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں