میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد کے بڑے تعمیراتی منصوبے میں تنازع

حیدرآباد کے بڑے تعمیراتی منصوبے میں تنازع

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد کے بڑے تعمیراتی منصوبے میں تنازع، لوگوں کی اربوں روپے داؤ پر لگ گئے، شمس بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کی جانب سے قاسم آباد میں شمس آئیکون نامی منصوبے کا آغاز گیا تھا، بلڈر محمد الدین میمن باؤنس چیک کے مقدمے میں جیل کے حوالے، الاٹیز کی فائلیں مسوخ کرنی کی شکایات بھی سامنے آ گئیں، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں ایک بڑے تعمیراتی منصوبے کے پارٹنرز میں تنازع کے بعد منصوبہ کھٹائی میں پڑنے لگا ہے جبکہ لوگوں کے اربوں روپے داؤ پر لگ گئے ہیں، ملنے والی معلومات کے مطابق شمس بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کی جانب سے قاسم آباد میں علی پیلس پر شمس آئیکون نامی منصوبے کا آغاز کیا گیا تھا جس میں فلیٹس، مال سمیت دکانوں کی بکنگ کی گئی تھی، دو سال گذرنے کے باوجود منصوبے کا کام سست رفتاری سے جاری ہے جبکہ ذرائع کے مطابق مذکورہ منصوبے میں موجودہ صوبائی وزیر آبپاشی ایشور لال اور شمس بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے مالک محمد الدین میمن میں پارٹنرشپ تھی تاہم دونوں میں گزشتہ ایک سال سے مالی لین دین پر شدید تنازع جاری ہے، محمد الدین میمن پر کراچی میں کروڑوں روپے باؤنس چیک کے دو مقدمات درج ہیں جبکہ حیدرآباد کے کینٹ تھانے پر ان کے خلاف ایک 13 ڈی کا مقدمہ درج بھی کیا گیا تھا، حیرت انگیز طور شمس بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے مالک محمد الدین میمن پر ان کی بیوی اور ڈائریکٹر فریدہ عرف دعا کی جانب سے بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر اسے گرفتار بھی کیا گیا تاہم بیوی نے وہ مقدمہ واپس لیتے ہوئے مقدمے سے لاتعلقی دکھائی تھی، شمس بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے مالک محمد الدین میمن اس وقت ساڑھے چار کروڑ روپے کے باؤنس چیک کے کیس میں جیل میں ہے، دوسری جانب شمس آئیکون میں فلیٹس بک کرانے والے معتدد الاٹیز کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں جن کے مطابق ایک ہی فلیٹ بار بار منسوخ کرکے تین تین افراد کو بیچا گیا ہے، دوسری جانب منصوبے میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے والے پریشانی کا شکار ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں