غلام سرور خان کا جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان
شیئر کریں
سابق پی ٹی آئی رہنما غلام سرور خان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔غلام سرور خان نے آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر خان ترین ، صدر علیم خان سے ملاقات کی۔اس موقع پر عون چوہدری بھی موجو دتھے۔ 22 جون 2023ء کو تحریک انصاف کے رہنما غلام سرور خان نے نو مئی کی مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔غلام سرور خان نے کہا تھا کہ مجھے اور میرے خاندان کو سیاست میں تقریبا 50سال ہوچکے ہیں۔جہاں تک 9 مئی کے واقعہ کا تعلق ہے ، بحیثیتِ پاکستانی جو افواجِ پاکستان کی قربانیاں ہیں پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لیے ، افواجِ پاکستان، شہدا کی اْن یادگاروں پر حملہ کرنا، جی ایچ کیو پر حملہ کرنا،کور کمانڈر ہاوس پر حملہ کرنا، میانوالی بیس پر حملہ کرنا، وہ حملہ آور ملک دشمنی کے مرتکب ہوئے ہیں، انہوں نے جی ایچ کیو پر حملہ نہیں کیا، انہوں نے کورکمانڈر ہاوس پر حملہ نہیں کیا، انہوں نے پاکستان کے دل پہ حملہ کیا، پاکستانیت پر حملہ کیا تو میں اْن تمام ناپاک عزائم اورناپاک اقدام کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔