میرپورخاص ، بلڈر چوہدری نظام آرائیں کا لوگوں پر جھوٹے مقدمے کروانے لگا
شیئر کریں
(رپورٹ :علی نواز) میرپورخاص کے بلڈر چوہدری نظام آرائین کا لوگوں پر جھوٹے مقدمے دائر کروانے کا انکشاف، بلدیاتی الیکشن میں پریٹ آباد کے ایم کیو ایم کارکنان و مخالفین پر میرپورخاص سمیت مختلف شہروں میں کیسز دائر کئے گئے، بحریہ ڈائمنڈ ٹاؤن میرپورخاص کی زمین کے ریونیو رکارڈ میں بھی ہیراپہیری کی گئی، ذرائع، تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے بلڈر چوہدری نظام آرائین کی جانب سے پولیس کی طاقت کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے جھوٹے کیسز دائر کروانے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق چوہدری نظام آرائین پیپلزپارٹی ٹنڈوالہیار کے رہنما کے قریبی ساتھی شمار کئے جاتے ہیں اور بلدیاتی انتخابات میں اس کا بیٹا پریٹ آباد سے یو سی چیئرمین کا امیدوار تھا، پریٹ آباد کو ایم کیو ایم کا گڑھ مانا جاتا ہے، ذرائع کے مطابق چوہدری نظام آرائین بلدیاتی انتخابات میں پولیس کی طاقت کا بی دریغ استعمال کیا اور پریٹ آباد میں اپنے مخالف لوگوں و سیاسی کارکنان پر میرپورخاص سمیت مختلف شہروں میں آدھے درجن سے زائد مختلف مقدمات داخل کروا کر گرفتار کروایا، ذرائع کے مطابق سابقہ ایس ایس پی اسد چوہدری نے چوہدری نظام آرائین کی ہدایت پر دہڑا دہڑ کیس داخل کرکے لوگوں کو حیدرآباد سے گرفتار کیا اور اس کیلئے ایک انسپکٹر کی ڈیوٹی لگائی گئی، ذرائع کے مطابق چوہدری نظام آرائین نے سَابقہ ایس ایس پی ٹنڈوالہیار رخسار کھاوڑ کی مدد سے میرپور خاص حیدرآباد روڈ پر بحریہ ڈائمنڈ ٹاؤن نامی اسکیم پر بھی قبضہ کیا اور پارٹنرز پر متعدد کیس دائر کروائے، ذرائع کے مطابق مذکورہ اسکیم کی زمین کے بھی جعلی پاور آف اٹارنی بنا ریونیو رکارڈ میں بھی ہیراپہیری کی گئی، چوہدری نظام آرائین نے پیپلز پارٹی ٹنڈوالہیار کے رہنما کے آشیرباد سے زمینوں پر قبضے بھی کئے جس کے تفصیلات آئندہ شامل اشاعت کی جائیں گی۔