میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اقوام متحدہ میں امریکی مخالفت کے باوجودغزہ جنگ بندی قرارداد منظور

اقوام متحدہ میں امریکی مخالفت کے باوجودغزہ جنگ بندی قرارداد منظور

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۹ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سب سے بڑے حمایتی امریکا کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا ۔ جنرل اسمبلی میں مخالفت کے باوجود غزہ میں جنگ بندی کی قرار داد منظور کرلی گئی ۔ بھارت کا عرب ملکوں کی قرار داد کی حمایت سے انکار۔ رائے شماری میں غیرحاضر رہا ۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ جنگ کی ذمہ دار حماس نہیں اسرائیلی قبضہ ہے۔ فلسطینیوں کی نسل کشی نہ روکی گئی تو جنگ غزہ سے باہر پورے خطے میں پھیل جائے گی۔ ادھر صیہونی ریاست نے اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی قرار داد بھی مسترد کر دی۔ حماس کے خاتمے تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ اسرائیلی مندوب نے ہرزہ سرائی کی کہ اسرائیل حماس کو ایسے ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جیسے دنیا نے نازیوں اور داعش کے ساتھ کیا تھا۔ ترکیہ نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل پاگل پن سے باہر نکل کر غزہ میں حملے روکے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں