محکمہ خوراک سندھ کا کارنامہ، آفس سپرنٹنڈنٹ کو ڈپٹی ڈائریکٹر بنا دیا
شیئر کریں
محکمہ خوراک سندھ کا کارنامہ، آفس سپرنٹنڈنٹ کو 7 ماہ سے ڈپٹی ڈائریکٹر نوابشاھ کا چارج دینے کا انکشاف ، الیکشن کمیشن کے ریشفلنگ آرڈر کی دہجیاں بکھیر دی، ملنے والی معلومات کے مطابق محکمہ خوراک سندھ کے جانب سے 18 گریڈ کے افسر عمران کھیڑو کو اپریل میں ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ نوابشاھ کے عہدے سے رپورٹ کروایا اور چارج اس کے آفس سپرنٹنڈنٹ جاوید بہمبرو کے حوالے کی گئی تاہم 7 ماہ گزر جانے کے باوجود آفس سپرنٹنڈنٹ سے چارج واپس لیکر کیڈر کے سینئر افسر کو نہیں لگایا گیا، ان سات ماہ میں سندھ میں نگران سیٹ اپ بنا اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سندھ کے تمام محکموں میں اعلیٰ سطحی تبادلے اور تقرریاں بھی کی گئی لیکن فوڈ ڈپارٹمنٹ نوابشاہ ریجن کے بااثر آفس سپرنٹنڈنٹ سے ڈپٹی ڈائریکٹر کا چارج واپس نہیں لیا گیا، جس کے باعث کچھ ماہ میں ریجن میں گندم خریداری میں ٹارگیٹ پورا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا، جبکہ ایک سترہ گریڈ کے آفس سپرنٹنڈنٹ کو ڈپٹی ڈائریکٹر نوابشاھ تعینات کرنے پر محکمے کے سینیئر افسران میں مایوس چھا گئی ہے،