پیپلزپارٹی ضلع حیدرآباد تنظیمی اختلافات کا شکار
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) پیپلزپارٹی ضلع حیدرآباد تنظیمی اختلافات کا شکار، ضلع صدر کو ہٹانے کی بازگشت، بعض تنظیمی عہدیدار اور پارٹی رہنما صغیر قریشی کی کارکردگی سے ناخوش، سابق ضلع صدر زاھد بھرگڑی، سابقہ ایم پی اے جبار خان اور عرفان گل مگسی کو ضلع صدارت سونپنے کا امکان، انتخابات سے قبل ضلع صدر تبدیل کیا جائے گا، ذرائع، تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی ضلع حیدرآباد تنظیمی اختلافات کا شکار ہوگئی ہے، اس وقت حیدرآباد میں سابقہ صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، سابقہ صوبائی وزیر جام خان شورو اور ضلع صدر صغیر قریشی کا گروپ موجود ہے جبکہ مرکزی اطلاعات سیکریٹری مولا بخش چانڈیو کی بھی اپنی لابی موجود ہے، ضلع حیدرآباد میں تنظیمی حوالے سے جام خان شورو گروپ انتہائی سرگرم ہے اور سابقہ ایم پی اے جبار خان ان کے گروپ کا حصہ ہے، ذرائع کے مطابق ضلع صدر حیدرآباد صغیر قریشی سے بعض پارٹی رہنما اور تنظیمی عہدیدار ناخوش ہیں جبکہ اکثر لوگ شورو گروپ میں شامل ہو چکے ہیں، ذرائع کے. مطابق بلاول بھٹو زرداری کے دورہ حیدرآباد میں ضلع صدر کارکنان کو متحرک کرنے میں ناکام ہوگئے جبکہ گریڈ 1 سے 4 کی نوکریوں کی تقسیم پر بھی کارکنان ضلع قیادت سے ناراض ہیں، ذرائع کے مطابق انتخابات سے قبل ضلع صدر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور سابقہ ضلع صدر زاھد بھرگڑی، سابقہ ایم پی اے جبار خان اور عرفان گل مگسی ممکنہ طور ضلع صدر کے امیدوار ہیں۔