میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عارف بلڈرز کا دریائے سندھ کی500 ایکڑزمین پر قبضہ

عارف بلڈرز کا دریائے سندھ کی500 ایکڑزمین پر قبضہ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

عارف بلڈرز کا دریائے سندھ کے پیٹ میں 500 ایکڑ سے زائد زمین پر قبضے کا انکشاف، فلڈ زون ایریا میں الرحمان، الرحیم، المدینہ، گرین سٹی، شاھ لطیف ریزڈنسی نامی اسکیموں کی بکنگ بدستور جاری، سابق کمشنر حیدرآباد اور ایم ڈی سیڈا نے تمام اسکیموں کو غیرقانونی قرار دیا تھا، ادارہ ترقیات این او سیز بھی رد کر چکا، عارف بلڈرز مافیا بے قابو، کچے کے قدیم دیہات پر روڈ نکال کر قبضا کرنے کی تیاریاں، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں رفاہی و سرکاری پلاٹس پر قبضون، غیرقانونی تعمیرات سمیت غیر مکمل منصوبوں کے ذریعے اربوں روپے لوٹنے والے عارف بلڈرز نے فلڈ زون کی زمینوں کو نشانے پر لے لیا ہے، ذرائع کے مطابق لطیف نمبر 4 نمبر میں دریائے سندھ کے پیٹ میں 500 ایکڑ سے زائد زمین پر قبضے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق قبضہ کی گئی زمینون کا جعلی ریونیو رکارڈ بنا کر محکمہ آبپاشی دے جعلی این او سیز لیکر الرحمان، الرحیم، المدینہ، گرین سٹی اور شاہ لطیف ریزڈنسی نامی اسکیموں کا آغاز کیا گیا تھا، سابقہ کمشنر حیدرآباد ندیم الرحمان میمن اور ایم ڈی سیڈا نے تمام اسکیموں کو غیرقانونی قرار دیا تھا اور کمشنر حیدرآباد کی سفارشات پر ادارہ ترقیات نے تمام اسکیموں کی این او سیز رد کردی تھیں تاہم مذکورہ اسکیموں کی بکنگ آفسیز بدستور کھلی ہیں اور بکنگ بھی جاری ہے، ذرائع کے مطابق دریائے سندھ کے پیٹ کے ساتھ ایک روڈ تعمیر کرنے کیلئے منصوبہ زیر غور ہے اور اس روڈ کے ذریعے قدیمی دیہات پر قبضے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے، سرکاری زمینوں پر قبضون اور غیرقانونی اسکیموں کے ذریعے لوگوں سے اربوں روپے لوٹنے والا عارف بلڈرز قانون گرفت سے باہر ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں