سندھ میں اسلحہ لائسنس کے اجراء پر پابندی عائد
جرات ڈیسک
جمعه, ۱۳ اکتوبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
نگران سندھ حکومت نے ڈپٹی کمشنر دفاتر سے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نگراں سندھ حکومت نے صوبہ بھر میں ڈپٹی کمشنر دفاتر سے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی عائد کر دی۔ رپورٹ کے مطابق نگراں وزیر داخلہ سندھ کی منظوری سے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی عائد کی گئی ہے، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر لائسنس جاری نہیں کرسکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔