افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے
جرات ڈیسک
بدھ, ۱۱ اکتوبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
شمال مغربی افغانستان میں ایک بار پھر شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شمال مغربی افغانستان میں علی الصبح کو آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.3 تھی، زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے شہر ہیرات سے 28 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ افغانستان میں 4 روز قبل آنے والے زلزلے سے اموات کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 9 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔