پولیس انچارج ماریہ ساریو کی ٹرانسجینڈر ایکٹوسٹ مریم شیخ کو دھمکیاں
شیئر کریں
(رپورٹ : علی نواز) ایچ آر سی پولیس انچارج ماریہ ساریو کی مبینہ دھمکیاں، ٹرانسجینڈر ایکٹوسٹ مریم شیخ نے ڈی آئی جی حیدرآباد کو تحریری درخواست دے دی، ڈی آئی جی نے ایس ایس پی حیدرآباد سے 7 دن کے اندر رپورٹ طلب کرلی، ٹرانسجینڈر ایکٹوسٹ نے فوکل پرسن بنانے کیلئے کہا، الزامات بے بنیاد ہیں، ماریہ ساریو، تفصیلات کے مطابق ایچ آر سی پولیس انچارج کی جانب سے مبینہ دھمکیوں کے خلاف ٹرانسجینڈر ایکٹوسٹ نے ڈی آئی جی حیدرآباد کو تحریری درخواست دے دی ہے ، ٹرانسجینڈر ایکٹوسٹ مریم شیخ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پولیس کی ہیومن رائٹس سیل انچارج ماریہ ساریو اسے د ھمکیاںدے رہی ہے ، کچھ دن قبل میئر حیدرآباد آفس میں میٹنگ میں شرکت کے بعد ماریہ ساریو نے بدسلوکی کرتے ہوئے دھمکیا ں دیں، مریم شیخ نے ڈی آئی جی حیدرآباد کو تحفظ کی اپیل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ماریہ ساریو کے خلاف کارروائی کی جائے اور اگر اسے کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری ماریہ ساریو پر عائد ہوگی، ڈی آئی جی حیدرآباد نے درخواست پر ایس ایس پی حیدرآباد کو معاملے کی تحقیقات کرکے 7 دن میں رپورٹ طلب کرلی ہے ، دوسری جانب رابطہ کرنے پر ہیومن رائٹس سیل کی انچارج ماریہ ساریو نے تمام الزامات رد کرتے ہوئے کہا کہ مریم شیخ نے فوکل پرسن بنانے کا مطالبہ کیا جو کہ اس کے اختیار میں نہیں ہے ، انہوں نے ہمیشہ ٹرانسجینڈر ایکٹوسٹ کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے ان کی بہتری کیلئے کام کیا ہے ۔