لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست
جرات ڈیسک
جمعه, ۶ اکتوبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست رہا۔ لاہور کے فیروز پور روڈ کے اطراف میں صبح سویرے فضائی آلودگی کی شرح دو سو اٹھانوے پر پہنچ گئی، ایئرکوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 241 پر پہنچ گئی، کینال روڈ کے گردو نواح میں 294، گلبرگ میں 288 رہی، شہر کا موسم ہلکا سرد درجہ حرارت 24 ڈگری رہا ۔