میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہر میں جرائم کی سرپرستی میں تھانیدار ملوث

شہر میں جرائم کی سرپرستی میں تھانیدار ملوث

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی (رپورٹ سجاد کھوکھر )نئی شاخیں پرانے پرندوں کی تبدیلی سے شہر میں ٹارگٹ کلنگ، اسٹریٹ کرائم ،قتل و غیرت، اور منشیات کی منڈیاں،نان کسٹم پیڈ اشیائ،ایرانی ڈیزل و پیٹرول کی اسمگلنگ سمیت گلی محلوں میں ہونے والے جرائم کا خاتمہ بے سود ثابت ہوا انسپکٹر جنرل سندھ پولیس اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کا یہ تجربہ بھی ماضی کی طرح فلاپ ہوتا ہوا روح و رواں ہیں گزشتہ ماہ (سی پی او) آفس سے اس بوسیدہ نظام کے خاتمے کے لیے تقریباً 66 تھانیداروں جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کی پاداش میں بلیک لسٹ کرنے کی خبروں نے شہریوں میں مسرت پیدا کی کہ اب جرائم پیشہ عناصر کا قلع و قمع ممکن ہو سکے گا شہریوں نے دیوانہ پن خواب دیکھنے شروع کر دیے اب شہر میں ٹارگٹ کلنگ، بچوں کا اغوا،اسٹریٹ کرائم جیسے واقعات سے محفوظ رہ سکیں گے تاہم چند ہفتے گزرنے کے بعد ہی شہری دوبارہ سے امیدوں کے بُت توڑتے ہوئے اپنی پرانی اوقات میں آ گئے چونکہ وہی پرانے تھانیدار اور ان کے ہینڈلر سسٹم کے نام پر براجمان ہیں آئی جی سندھ کی کاوشوں کے باوجود سسٹم کی موت واقع نہ ہو سکی پرانے پرندوں کو نئی شاخوں پر بیٹھا دیا گیا ویسٹ کے تھانیداروں کو ایسٹ، کیماڑی کے تھانیداروں کو ساؤتھ ،ایسٹ والوں کو کہیں اور تھانہ جات کے منصب لاٹ کے حساب سے تعینات کر کے منصب سونپ دیے گئے کراچی کے 104 تھانوں کی حدود میں ہونے والے جرائم و کرائم کا خاتمہ ممکن نہ ہو سکا بوسیدہ بدبودار نظام تو کامیابی کے ساتھ آج بھی اپنی منازل کی جانب رواں و دواں ہے شہر کے تمام اضلاع میں منشیات کی منڈیاں بیشر ڈکیت گروہ ، جیب تراش گروہ، جوئے سٹے کے وسیع دھندے ،گٹکاماوا کے کارخانے ، پولیس سرپرستی میں چلنے کا انکشاف ہوا ہے حال ہی میں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے زونل ڈی آئی جیز اور ضلعی ایس ایس پیز کے اختیارات کو محدود کر دیا ہے ایڈیشنل آئی جی کے علاوہ کوئی سینئر پولیس افیسر ایس ایچ اوز کو نہ تو ہٹا سکتا ہے اور نہ ہی تعینات کر سکے گا کیا یہ فارمولا شہر کے میں ہونے والے جرائم و کرائم پر کار آمد ثابت ہو گا یا پھر کہیں اختیارات کی جنگ ہی تو نہیں ارباب اقتدار و اختیارات سے سوال بنتا ہے ان تمام تجربات کے علاوہ شہری تو آج بھی غیر محفوظ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں