میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پرائیوٹ اسکول 10 فیصد طلبہ کی فیسیں معاف کریں،سندھ حکومت نے ریکارڈ طلب کرلیا

پرائیوٹ اسکول 10 فیصد طلبہ کی فیسیں معاف کریں،سندھ حکومت نے ریکارڈ طلب کرلیا

ویب ڈیسک
منگل, ۳ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات پر ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکولز نے ایکشن لے لیا۔نجی اسکولوں میں دس فیصد طلبا کی مفت تعلیم کا چار روز میں ریکارڈ طلب کرلیا۔دوسری جانب نجی اسکولوں کی ایسوسی ایشنز نے احکامات ماننے کا اقرار کرتے ہوئے حکومت سے فری شپ کے قانون کے لیے فنڈز فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔نجی اسکولوں میں مستحق دس فیصد طلباء کو مفت تعلیم دینے کے قانون پر عمل درآمد کروانے پر نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات پرڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکولز متحرک ہوگیا۔ نجی اسکولوں کو سرکولر جاری کرکے دس فیصد طلباء کی مفت تعلیم کا ریکارڈ چار دن میں جمع کرانے کا سرکلر جاری کردیا ۔ریکارڈ جمع نہ کرانے کی صورت میں اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے بھی احکامات جاری کردیے گئے ۔آل پرائیوٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ طارق شاہ نے وزیر اعلیٰ کی ہدایت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسکول اس قانون پر عمل کرتے ہیں لیکن معاشی بدحالی کے اس دور میں اسکولوں کے لیے بھی فنڈز جاری کیا جائے تاکہ اس قانون پر بہتر انداز میں عمل درآمد ہوسکے ۔مفت تعلیم کے معاملے پر اسکولوں کے لیے حکومتی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں