میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹیکس وصولیاں ،آئی ایم ایف کامیں بی آر کارکردگی پراظہار اطمینان

ٹیکس وصولیاں ،آئی ایم ایف کامیں بی آر کارکردگی پراظہار اطمینان

ویب ڈیسک
اتوار, ۱ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ:معین خان) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے ٹیکس وصولیوں کے بارے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کردیا۔پاکستان نے آئی ایم ایف پر واضح کیا ہے کہ نگران حکومت کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کرسکتی ہے۔ ایف بی آر کوئی نیا ٹیکس لگائے بغیر رواں مالی سال کیلئے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرلے گا.وزارت خزانہ کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس وصولیوں کا ہدف قبل ازوقت حاصل کرنے کے بعد آئی ایم ایف حکام کے ساتھ آن لائن اجلاس ہوا ہے جس میں روینیو سے متعلق ڈیٹا شیئرنگ کی گئی ہے اور رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران حاصل ہونیوالی ٹیکس وصولیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کی جانب سے آئی ایم ایف حکام کو بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران 2.1 ٹریلین ٹیکس اکٹھا کیا جبکہ تین ماہ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 1.98 ٹریلین روپے رکھا گیا تھا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف حکام کو بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ(ستمبر2023) کیلئے مقرر کردہ795ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔اگلے چندروز تک ٹیکس وصولیوں کے حتمی اعدادوشمار موصول ہونے پر ستمبر میں ہونیوالی ٹیکس وصولیاں مقررہ ہدف سے تجاوز کرجائیں گی جبکہ رواں مالی سال 2023-24کی پہلی سہہ ماہی(جولائی تا ستمبر) کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے حاصل کردہ عبوری خالص ٹیکس وصولیاں2002 ارب روپے سے تجاوز کرگئی ہیں جو کہ پہلی سہہ ماہی کیلئے مقرر کردہ ہدف سے زیادہ ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں