اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماسٹر پلان عامر پٹھان بھی بھتہ خور بن گئے
شیئر کریں
حیدرآباد (رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماسٹر پلان عامر پٹھان نے بھتہ خوری کا بازار گرم کردیا، قواعد و ضوابط کے خلاف ڈپٹی ڈائریکٹر ماسٹر پلانسہون ڈیولپمنٹ کا عہدہ بھی دے دیا گیا، عامر پٹھان پر کرپشن کے سنگین الزامات، 2018ع میں رکارڈ چوری کرنے الزام میں ایف آئی آر کٹی، جیل بھی جا چکا، عامر پٹھان اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے نام پر بھتہ لیا جا رہا ہے، ذرائع، تفصیلات کے مطابق سیہون ڈوولپمینٹ اتھارٹی جامشورو کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بھتہ خوری کا بازار گرم کردیا ہے، کچھ دن قبل اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر پٹھان کو قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ماسٹر پلان کا عہدہ بھی دیا گیا تھا، ذرائع کے مطابق عامر پٹھان سیہون ڈوولپمینٹ اتھارٹی کے حدود میں آنے میں والی رہائشی و کمرشل منصوبوں کی این او سیز جاری کرنے کے بعد کچھ دن کے بعد انہیں معطل کرکے بھاری بھتہ وصول کرتا ہے، ذرائع کے مطابق عامر پٹھان نے گزشتہ کچھ عرصے کے دوران کروڑوں روپے بھتہ مختلف بلڈرز سے وصول کیا، ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر پٹھان خود کو سسٹم کا سرغنہ کہتا ہے اور اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے نام پر بھتہ وصول کرتا ہے، ایم نائن موٹروے پر سینکڑوں جعلی رہائشی اسکیمون سے ماہانہ لاکھوں روپے بھتہ لیکر مافیا کو دونوں سے لوگوں کو لوٹنے کا لائسنس دے دیا گیا ہے، واضع رہے کہ عامر پٹھان گریڈ 14 میں سب انجنیئر تھا اور آؤٹ آف ٹرن ترقیان حاصل کرتا گریڈ 17 تک پہنچا، 2018ع میں صوبائی وزیر کے احکامات پر آفیس رکارڈ سے 20 سے زائد فائلیں چوری کرکے گم کرنے کے الزام میں سیکریٹری محکمہ بلدیات کی لیٹر پر عامر پٹھان کے خلاف کیس داخل کرکے گرفتار کرکے جیل بھیجا گیا اور اسے تین سال قید اور 25 ہزار جرمانے کے سزا ہوئی جسے عامر پٹھان نے چئل?نج کیا اور ضمانت پر رہا ہوا، صوبائی وزیر بلدیات مبین جمانی کے سخت احکامات کے باوجود متعدد تحقیقات میں شامل تفتیش عامر پٹھان نہ صرف اہم عھدے پر براجمان ہے بلکہ اس نے بھتہ خوری کا بھی بازار گرم رکھا ہے۔