سائیکل بنانے والے معروف برانڈز کی3 قدیم پاکستانی فیکٹریاں بند
جرات ڈیسک
بدھ, ۲۷ ستمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سائیکلوں کے نرخ بھی آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں کیونکہ خراب معاشی صورتحال کے باعث مقامی طور پر سائیکل بنانے والے معروف برانڈز کی تین بڑی اور قدیم فیکٹریاں بند ہو چکی ہیں جس کے باعث اب زیادہ انحصار در آمدی سائیکلوں پر ہے، گزشتہ 15 ماہ کے دوران سائیکلوں کی قیمتیں ڈیڑھ سو فیصد تک بڑھی ہیں۔ ماضی میں9 ہزار روپے میں ملنے والی مقامی سائیکل اب گاڑی کھاتہ کی سائیکل مارکیٹ میں 20 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔ اسی طرح10 ہزار میں ملنے والی در آمد شدہ سائیکل کی قیمت 24 ہزار روپے اور 18 ہزار والی سائیکل کی قیمت 38 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔