کراچی میں میڈیکل اسٹورز پر جعلی، غیر معیاری ادویات فروخت
شیئر کریں
کراچی کے مختلف علاقوں میں میڈیکل اسٹورز پر جعلی، غیر معیاری و غیر رجسٹرڈ ادویات فروخت ہونے لگیں، 5 میڈیکل اسٹورز مالکان کے خلاف مقدمات درج اور 12 اسٹورز پر 2 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کردیا گیا، ڈرگ ریگولیٹری ایڈمنسٹریشن کی جانب سے خلاف ورزی کے مرتکب اسٹورز کی تحقیقات جاری۔ رپورٹ کے مطابق لیاری جنرل اسپتال روڈ، چاکیواڑہ روڈ، لی مارکیٹ، کلفٹن، گزری سمیت دیگر علاقوں میں میڈیکل اسٹورز جعلی، غیر معیاری و غیر رجسٹرڈ ادویات فروخت کر کہ شہریوں سے کروڑوں روپے بٹور رہے تھے، نگران وزیر صحت سعد خالد نیاز کی ہدایت پر ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن کے عملداروں کی جانب سے چھاپے مارے گئے، زندگی بچانے والی ضروری ادویات کی دستیابی، بلیک مارکیٹنگ اور قیمتوں کو چیک کیا گیا، کارروائی کرنے والی ٹیم نے زائد قیمتوں پر ادویات فروخت کرنے پر 12 میڈیکل اسٹورز سے 2 لاکھ 8 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا، خلاف ورزی کرنے والے پانج میڈیکل اسٹورز مالکان کے خلاف ڈرگ ایکٹ 1976 تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں، ڈرگ ریگولیٹری ایڈمنسٹریشن کے موجب خلاف ورزی کے مرتکب میڈیکل اسٹورز کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں، ادویات کی ہموار فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے مارکیٹ کا سروے جاری رکھا جائے گا۔