میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کلبھوشن بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نشان، اسٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی : دفترخارجہ

کلبھوشن بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نشان، اسٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی : دفترخارجہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کاکہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پاکستان مین بھارتی ریاستی دہشتگردی کا نشان ہے جس کے سٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا ہے کہ سال 2016 میں بھارتی را کے کمانڈر کلبھوشن کو گرفتار کیا گیا، بھارت کا حاضر سروس نیوی کمانڈر کلبھوشن یادیو پاکستان میں انڈین ریاستی دہشتگردی کا نشان ہے، بھارتی کمانڈر نے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا اعتراف کیاہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر ڈوزیئر دیا گیا، نیو یارک میں سائیڈ لائنز پر بھارت سے ملاقاتوں کا امکان نہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے نگراں وزیرِاعظم کے دورہ? نیویارک کے حوالے سے کہا کہ نگراں وزیراعظم ایک مختصر وفد ساتھ لے کر گئے ہیں ، انوار الحق کاکڑ اور ایرانی صدر کے درمیان نیویارک میں ملاقات ہوئی، نگران وزیراعظم نے ترقی یافتہ دنیا سے 100 ارب ڈالر کے فنڈ کو فعال کرنے پر بھی زور دیا، وہ آج موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کینیڈا میں بھارت کی طرف سے ایک سکھ کی ٹارگٹ کلنگ افسوسناک ہے، بھارت کی کینیڈا میں ماورائے عدالت قتل، ریاستی دہشتگردی کا معاملہ عالمی سطح پر پہنچ چکا۔ترجمان نے مسئلہ کشمیر پر بات کرتے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر ترکیے کے صدر اردگان کے بیان کو سراہتے ہیں، ترکیے نے ہمیشہ جموں و کشمیر کے بارے میں پاکستانی مو?قف کی حمایت کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں