میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بیروزگاری جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے: صدر ڈاکٹر عارف علوی

بیروزگاری جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے: صدر ڈاکٹر عارف علوی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ بیروزگاری جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں اور خدمات ناگزیر ہیں، کاروباری برادری کو سماجی شعبے کی بہتری کے لئیذمہ داری پوری کرنا چاہیے۔صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے ایوان صنعت و تجارت کراچی کے وفد نے ملاقات کی جس میں صدر عارف علوی نے بیروزگاری جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔عارف علوی کا کہنا تھا کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے رضاکارانہ خدمات اور چیمبرز کی فعال شمولیت ناگزیر ہے، کاروباری برادری کو سماجی شعبے کی بہتری کے لئے ذمہ داری پوری کرنا چاہیے۔صدر عارف علوی نے پاکستان میں جامع معاشرے کی تشکیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چیمبرز خواتین کو مستقبل کی صنعت کار بننے کے لیے حوصلہ افزائی کریں، خواتین اور خصوصی افراد کے لیے روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنا چاہیے، کارپوریٹ سیکٹر اپنے کارکنوں کی فلاح و بہبود اور ماحولیاتی تحفظ کو ترجیح دے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں