میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلڈنگ کنٹرول،کرپٹ سسٹم مبین جمانی پر بھاری پڑنے لگا،وزیر بلدیات بے بس

بلڈنگ کنٹرول،کرپٹ سسٹم مبین جمانی پر بھاری پڑنے لگا،وزیر بلدیات بے بس

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

( رپورٹ: نجم انوار) میئر کراچی مرتضی وہاب ، نگران وزیر بلدیات مبین جمانی پر بازی لے گئے۔ واٹر کارپوریشن میں گریڈ 18اور 20 کے متعدد افسران کے تبادلے اور تعیناتیاں کرا دیں۔ وزیر بلدیات کو بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے کرپٹ سسٹم نے فریب دے دیا۔ رشوت وصولی اور غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی پر صرف "شوکاز” دیے گئے۔ باخبر زرائع کے مطابق میئر کراچی مرتضی وہاب کے ماتحت کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں 18 ؍ستمبر 2023 ء کو جاری ہونے والے آفس آڈر میں کہا گیا ہے کہ 20 گریڈ کے افسر سید عمران اقبال زیدی کو محمد ثاقب گریڈ 20 کی جگہ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (آر آر جی) تعینات کیا جاتا ہے اور محمد ثاقب کو ڈی ایم ڈی (ایچ آر ڈی اینڈ اے ) لگایا جاتا ہے۔ گریڈ 20کے چیف انجینئر کو زیر زمین پانی کا انچارج لگایا دیا گیا ہے۔ عرفان حمید مرزا ڈائریکٹر ( فنڈ اینڈ آڈٹ) گریڈ 19 کو مالی معاملات میں ایم ڈی واٹر کارپوریشن ایڈوائز رکے عہدے کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ ایاز حسین تنیو سپریٹنڈنٹ انجینئر کو چیف انجینئر سردار علی شاہ کی جگہ پروجیکٹ ایس سی ایی تعینات کیا گیا ہے۔ بدر الحق شیخ ایگزیکٹیو انجینئر گریڈ 18 کو وسیم اختر شیخ کی جگہ قائم مقام سپریٹنڈنٹ انجینئر گریڈ 19 این ایی کے ( پی اینڈ ایف 1)لگایا گیا ہے اور ایاز حسین تنیو سے سپریٹنڈنٹ انجینئر دھابیجی کا چارج دے دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک طرف میئر کراچی مرتضی وہاب ہیں جو 18 تا 20 گریڈ کے افسران کے تبادلے کرا رہے ہیں اور دوسری طرف نگراں وزیر بلدیات مبین جمانی ہیں جنہیں کرپٹ سسٹم نے اتنا مجبور اور بے بس کر دیا ہے کہ وہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں چلنے والے کرپٹ سسٹم کے 43 افسران واہلکاروں میں سے چند ایک کو ہی بمشکل معطل کر پائے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی اسحاق کھوڑو نے ساؤتھ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فاروق علی زرداری کو شو کاز نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے خلاف پلاٹ نمبر F-70 بلاک 4 کلفٹن کراچی کے مالک/ بلڈر کی جانب سے بلیک میلنگ اور رشوت طلبی کی شکایت موصول ہوئی ہے تو کیوں نے آپ کے خلاف مروجہ ای اینڈ ڈی رولز کے تحت کارروائی کی جائے اور جرمانہ عائد کیا جائے۔ آپ تین دن میں جواب دیں۔ بصورتِ دیگر آپ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اسی طرح ایک دوسرا شو کاز نوٹس ڈسٹرکٹ ایسٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہزاد رضا سیال کو جاری کیا گیا ہے اور ان سے غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی کے الزام کا جواب طلب کیا گیا ہے ۔دوسری طرف ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو نے کرپٹ سسٹم کے باقی افسران کو معطل اور ٹرانسفر کرنے سے یہ کہہ کر روک دیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ماتحت افسران کی معطلی اور تبادلوں سے روک لگائی گئی ہے جس کی وجہ سے کرپٹ سسٹم کے مہرے ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد کھو کھر و دیگر خاص طور پر ڈسٹرکٹ سینٹرل میں اب بھی کرپٹ سسٹم چلا رہے ہیں اور وزیر بلدیات مبین جمانی بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں