میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، پاور ڈویژن کا ڈیڑھ ارب روپے سے زائد ریکوری کا دعویٰ

بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، پاور ڈویژن کا ڈیڑھ ارب روپے سے زائد ریکوری کا دعویٰ

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں بجلی چوروں کی خلاف کارروائیوں کے دوران بجلی چوروں سے ریکور کی گئی رقم 1 ارب 74 کروڑ 80 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ 5 ہزار 193 مقدمات درج کرکے 560 بجلی چوروں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، لاہور میں پولیس نے 7 روز میں 115 بجلی چور گرفتار کر لیے ہیں جبکہ ملتان میں 215 بجلی چوروں کو پونے 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ ملتان میں 82 مقدمات درج کرکے 7 بجلی چور گرفتار بھی کیے گئے ہیں۔سیکرٹری پاور ڈویژن کے مطابق سرگودھا میں 136 سے زائد بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرکے 7 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری کے خلاف مہم کے پہلے سات روز میں بجلی چوروں سے 80 کروڑ روپے جبکہ آخری دو روز میں 90 کروڑ روپے سے زیادہ وصولی کی گئی جبکہ بجلی چوری کے خلاف مہم میں 560 بجلی چوروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں