میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عدالتی فیصلے نظر انداز، محکمہ تعلیم سندھ میں 2چیف ہیڈماسٹر انتظامی عہدوں پر تعینات

عدالتی فیصلے نظر انداز، محکمہ تعلیم سندھ میں 2چیف ہیڈماسٹر انتظامی عہدوں پر تعینات

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ: مسرور کھوڑو) محکمہ تعلیم سندھ نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کی دھجیاں اڑاتے ہوئے 2چیف ہیڈماسٹرز کو انتظامی عہدوں پر تعینات کردیا، عدالت ہیڈ ماسٹرز کو انتظامی عہدہ دینے کے بجائے اسکولز میں ہی تعینات کرنے فیصلہ دے چکی ہے، چیف ہیڈ مسٹریس نصرت کلہوڑو کی ڈی جی پائٹ نوابشاہ کے انتظامی عہدے پر تقرری کے خلاف بھی پٹیشن دائر ہے۔روزنامہ جرأت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے 2چیف ہیڈ ماسٹرز کو ڈائریکٹر اسکولز کے انتظامی عہدوں پر غیرقانونی طور پر تعینات کیا گیا ہے، جس میں مرزا ارشد بیگ کو ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن ایلیمنٹری، سیکنڈری اینڈ ہائرسیکنڈری میرپورخاص اور عبداللطیف مغل کو ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن ایلیمنٹری، سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری حیدرآباد تعینات کیا گیاہے، مرزا ارشدبیگ ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائمری میرپورخاص اورعبداللطیف مغل ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن پرائمری میرپورخاص تھے، جبکہ سندھ ہائی کورٹ گزشتہ برس اپنے فیصلے میں ہیڈ ماسٹرز کو انتظامی عہدہ دینے کے بجائے اسکولز میں تعینات کرنے کا حکم دے چکی ہے، ہیڈ مسٹریس نصرت کلہوڑوکی تربیتی ادارے ڈائریکٹر جنرل پائٹ نوابشاہ کے انتظامی عہدے پر تقرری کو حیدرآباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے، عدالت سی پی نمبر 665/2022 میں چیف سیکریٹری سندھ اور سیکریٹری تعلیم کو بھی نوٹس جاری کرچکی ہے، جس کی سماعت 19ستمبر پر ہوگی،سندھ ہائی کورٹ میں دائر پٹیشن میں ہیڈ ماسٹرز کو انتظامی عہدہ دینے کا عمل چیلنج کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں