میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کمیشن کی ہدایات کے باوجود محکمہ تعلیم سندھ میں تبادلے نہ ہوسکے

الیکشن کمیشن کی ہدایات کے باوجود محکمہ تعلیم سندھ میں تبادلے نہ ہوسکے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

( رپورٹ: مسرور کھوڑو) الیکشن کمیشن کی ہدایات کے باوجود محکمہ تعلیم سندھ میں ری شفلنگ نہ ہوسکی، تمام ڈائریکٹرز اسکولز، ڈی ای اوز اور الائیڈ انسٹیٹیوشنز کے سربراہ پیپلز پارٹی دور حکومت کے براجمان ہیں، مزید 3 افسران کی گریڈ 20 میں ڈائریکٹر اسکولز کے انتظامی عہدوں پر تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کی ہدایات کے باوجود محکمہ تعلیم کے فیلڈ افسران کی ری شفلنگ نہیں ہوئی ہے، جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی کی حکومت کے مقرر افسران الیکشن پر اثرانداز ہونے کا امکان ہے، سندھ کے 6 ڈویزن میں ڈائریکٹر اسکولز تیس اضلاع کے ڈی ای اوز، الائیڈ انسٹیٹیوشنز میں پائیٹ نواب شاہ کی ڈی جی نصرت کلہوڑو، استیڈا سربراہ رسول بخش شاھ، چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ آغا سہیل پٹھان، سیکریٹری نصرت پروین گزشتہ دور کے براجمان ہیں، مزید تین افسران کو گریڈ 20 میں ڈائریکٹر اسکولز کے انتظامی عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے، جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے موجب مرزا ارشد بیگ کو گریڈ 20 میں ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن ایلیمنٹری سیکنڈری ہایر سیکنڈری، فیض علی جسکانی کو چیف ہیڈ ماستر گورنمنٹ ہوائز ہائی اسکول ٹھری میرواہ ڈسٹرکٹ خیرپور، عبداللطیف مغل کو ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن ایلیمنٹری سیکنڈری اینڈ ہایر سیکنڈری حیدرآباد تعینات کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں