سول ہسپتال میں چوہوں کا راج، کروڑوں کی مشینوں کو ناکارہ بنادیا
شیئر کریں
سندھ،بلوچستان کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹر رتھ سول ہسپتال کراچی میں چوہوں کی تباہ کاری کروڑوں روپے مالیت کی ایم آر آئی اور سٹی اسکین مشیوں کو ناکارہ بنادیا عملے نے توشیبا کمپنی کی غفلت قرار دیدیا، جبکہ نگراں وزیر صحت نے سارا ملبہ عملے پر ڈال دیا۔ اسپتال میں ایکسرے کی فلمیں بھی دستاب نہیں, ہزاروں مریض سہولت سے محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے سب سے بڑے سرکاری صحت کا ادارہ سول ہسپتال کراچی جہاں اندرون سندھ سمیت بلوچستان سے بھی ہزاروں مریض یومیہ علاج معالجے کیلئے آتے ہیں ایم.آر آئی اور سٹی اسکین کی سہولت سے بھی محروم ہوگیا ہے، جبکہ ایکسرے کی فلمیں بھی دستیاب نہیں ہیں مریضوں کو ایکسرے کرکے موبائل فون کی مدد سے اس کا اسکرین شارٹ لے کر مریضوں کو دیدیا جاتا ہے، جن کے پاس ٹچ موبائل فون نہیں ہوتے وہ ایکسرے کرواکر بھی ایکسرے حاصل نہیں کرسکتے، ایم آئی آر اور سٹی اسکین مشینوں کوچوہوں نے تاریں کاٹ کر ناکارہ بنادیا ہے، اس حوالے سے انتظامیہ کا موقف ہے کہ اسپتال میں فورسیلینگ کا کام کرنے والی کمپنی توشیبا والوں کا ہے جنہوں نے لاپروہی کا مظاہرہ کیا ہے، جنہوں نے جابجا خالی جگہیں چھوڑ رکھی ہیں مکمل طور پر بند نہیں کیں جہاں سے چوہے آتے ہیں، جبکہ اس کے برعکس نگراں وزیر صحت سعد خالد نیاز نے اس کا ملبہ عملے پر ڈال دیا ہے، ہفتہ کے روز نگراں وزیر صحت اور سیکریٹری صحت نے اسپتال کا دورہ کیا اور تشویش کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ سول اسپتال کراچی میں بڑے سائز کے چوہوں کی بہتات ہے، جو زچکی وارڈ میں متعدد بار نوزائیدہ بچوں کو کاٹنے کے واقعات بھی سامنے آچکے ہیں۔