میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں پچاس ٹریلین ڈالر سے زائد مالیت کے معدنی ذخائر کا انکشاف

سندھ میں پچاس ٹریلین ڈالر سے زائد مالیت کے معدنی ذخائر کا انکشاف

جرات ڈیسک
جمعرات, ۷ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگراں صوبائی وزیر معدنیات و ذخائر میر خدا بخش مری نے کہا ہے کہ صرف سندھ کی سرزمین پر پچاس ٹریلین ڈالر سے زائد مالیت کے معدنی ذخائرموجود ہیں۔ یہ بات انہوں نے محکمہ معدنیات و ذخائر ڈیویلپمنٹ اور داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی کے درمیان ہونے والی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ میر خدا بخش مری نے کہا کہ پہلی بار بائیولوجیکل مشینوں کے استعمال، ڈیٹا شئیرنگ اور ریسرچ کے ذریعے سے ان ذخائر سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ صوبائی وزیر برائے معدنیات نے کہا کہ ماضی میں محکمے، جامعات اور متعلقہ ذمہ داران کی غلطیوں سے اس محکمے میں بہتر کام نہ ہوسکا، دنیا کے مختلف ممالک کی جی ڈی پی ان کی معدنیات پر منحصر ہے، ہماری کوشش ہے کہ اس شعبے میں نئی ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری لائی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ کی زمین میں سلیکا سینڈ سمیت پچاس ٹریلین ڈالرز کے بے شمار معدنیات موجود ہیں جبکہ ملک محض ایک ٹریلین ڈالر کے لیے ترس رہا ہے۔ نگراں صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی مائننگ کے خلاف اداروں کو شکایتی خط لکھا ہے، محکمہ کا سسٹم ڈیجیٹلائز کرنے اور مانیٹرنگ کے لیے ایک کمیٹی بنائی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں