میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
این آئی سی وی ڈی ، چیف فنانشل افسر فیصل عبدالستار نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے

این آئی سی وی ڈی ، چیف فنانشل افسر فیصل عبدالستار نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۷ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی (رپورٹ: مسرور کھوڑو)این آئی سی وی ڈی میں چیف فنانشل افسر فیصل عبدالستار نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے، 22لاکھ تنخواہ لینے والا سی ایف اوفارما سیوٹیکل کمپنیوں کے ٹھیکیداروں سے کمیشن کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے بٹورنے لگا، فیصل عبدالستار کی 54برس میں اعلیٰ عہدے پر غیر قانونی تقرری کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن بھی دائر ہے۔روزنامہ جرأت کی رپورٹ کے مطابق قومی ادارا برائے امراض قلب این آئی سی وی ڈی میں چیف فنانشل افسر کے عہدے پر 54برس کی عمر میں غیرقانونی طور پر تعینات ہوئے فیصل عبدالستار کی نااہلی سے ادارے کا فنانشل سسٹم بے قابو ہوگیا ہے، این آئی سی وی ڈی میں من پسند ٹھیکیداروں کو نوازا جا رہا ہے، جن کو 3سے 7روزکے اندر کروڑوں روپے کی رقم دی جا تی ہے اور ان سے 10سے15فیصد کمیشن حاصل کی جا رہی ہے، جبکہ لاکھوں روپے والے ٹھیکیداروں کو 6سے 8 ماہ تک پریشان کر کے رلا رہے ہیں، ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر ندیم قمر کا بیٹا زین العابدین پیمنٹ رلیز کرنے میں سب سے آگے ہے، جس کا اسپتال کے فنانشل معاملات میں لینا دینا ہی نہیں ہے، لیکن والد ندیم قمر کے اعلیٰ عہدے پر براجمان ہونے کاناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے، ندیم قمر اور اس کے بیٹے زین العابدین پر این آئی سی وی ڈی میں ایک ارب 20کروڑ روپے کے ٹھیکوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے، من پسند کمپنیز میں کیلگری فارما، لائف لائن ہیلتھ کیئر، پریمیئر ہیلتھ کیئر، جینیسس انٹرنیشنل شامل ہیں، ان کے ٹھیکیداروں سے ماہانہ تقریبن 30کروڑ روپے کمیشن لی جا رہی ہے، سی ایف او فیصل عبدالستار تبا ہارٹ انسٹیٹیوٹ کراچی میں 4لاکھ روپے تنخواہ لیتے تھے، جبکہ غریب لوگوں کے علاج کے لئے بنائے گئے ادارے میں تعیناتی کے بعد وہ ہی شخص ماہانہ 22لاکھ روپے تنخواہ لے رہا ہے،انتظامیہ کی جانب سے سی ایف او فیصل عبدالستار کو ایک کارGSF-268، ماہانہ 3سولٹر پٹرول اور اس کے علاوہ دیگر سہولیات دی گئی ہیں، سی ایف اوفیصل عبدالستار نے اسپتال میں 28لاکھ روپے کی لاگت سے اپنے لئے آفس بنوائی، جس کے ٹھیکیدار سے بھی 15فیصد کمیشن مانگی تھی۔اس حوالے سے موقف لینے کے لئے فیصل عبدالستار سے دو بار رابطہ کیا گیا، تعارف سننے کے بعد اس نے جواب دینے کے بجائے فون نمبر بند کردیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں