میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں سیکڑوں غیررجسٹرڈ اسکول خطرے کی گھنٹی

کراچی میں سیکڑوں غیررجسٹرڈ اسکول خطرے کی گھنٹی

ویب ڈیسک
بدھ, ۶ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ:مسرور کھوڑو) کراچی میں سیکٹروں غیر رجسٹرڈ اسکولوں کا انکشاف ہوا ہے۔ تنگ مکانات۔ فلیٹس اور اپارٹمنٹ میں قائم پرائیوٹ اسکول خطرے کی گھنٹی ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف پرائیوٹ انسٹی ٹیوشن سندھ سے رجسٹرڈ ہونے کے قواعد و ضوابط پر پورا نہیں اترتے تو یہ اسکولزرجسٹرڈ کیسے ہوں گے؟ گزشتہ روز گلشن حدید میں پرنسپل کی جانب سے ہراسگی کا واقعہ بھی ایسے ہی ایک اسکول میں پیش آیا تھا جو رجسٹرڈ نہیں تھا۔ ڈائریکٹوریٹ کے پاس ایسے اسکولوں کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔ رجسٹرار پرائیوٹ انسٹی ٹیوشن سندھ رفیعہ ملاح کے مطابق شہر میں پانچ سو پچانوے اسکول غیر رجسٹرڈ ہیں جن کا ڈیٹا ہمارے پاس نہیں یہ اسکول اپنی شناخت چھپا کر رکھتے ہیں تاکہ سالانہ رجسٹریشن فیس کی ادائیگی سے بچ سکیں ایسے اسکولوں کے خلاف کریک ڈاون کریں گے۔کراچی میں اولڈ سٹی ایریا، لانڈھی ، کورنگی سرجانی ، نارتھ کراچی ، گڈاپ وہ علاقے ہیں جہاں غیر رجسٹرڈ اسکولوں کی تعداد بہت زیادہ ہے بعض اسکول تو ایسے ہیں جو گودام کے ساتھ چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں کھلے ہوئے ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ انکے پاس رجسٹریشن بھی موجود ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں