میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آپ کے مسائل کا حل (اسلام کی روشنی میں)

آپ کے مسائل کا حل (اسلام کی روشنی میں)

جرات ڈیسک
جمعه, ۱ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

قبرستان سے واپسی پر کپڑے تبدیل کرنا
سوال:میں گزشتہ دنوں قبرستان گیا تھا، وہاں سے واپسی پر ایک آدمی سے ملاقات ہوئی، تو باتوں باتوں میں اس نے مجھے کہا کہ جو قبرستان جائے اس کو واپس آکرکپڑے بھی بدل لینے چاہئیں اور اس کو غسل بھی کرنا چاہیے، مفتی صاحب!کیا شریعت میں ایسا کوئی حکم ہے یا نہیں؟
جواب:قبرستان سے واپسی پر غسل کرنے یا کپڑے تبدیل کرنے کا حکم شریعت میں نہیں ہے۔ لہذا قبرستان سے واپسی پر نہ غسل لازم ہے اور نہ ہی کپڑے تبدیل کرنا لازم ہے۔
ایک وارث سونا خرید رہا ہو تو کون سی قیمت لگائی جائے گی؟
سوال:ہماری والدہ کا انتقال ہوچکا ہے، انہوں نے ترکے میں جہاں اور چیزیں چھوڑی ہیں وہیں سونا بھی ان کے ترکہ میں شامل ہے۔ اب ہم وراثت تقسیم کررہے ہیں، ہمارے ایک بھائی نے والدہ کے انتقال کے بعد کہا تھا کہ اس سونے کو فروخت نہ کریں اس کی قیمت میں باقی ورثاء کو ادا کردوں گا، اس وقت کوئی قیمت مقرر نہیں ہوئی تھی نہ حتمی بات ہوئی تھی، بس بھائی نے اتنی ہی بات کہی تھی۔ اب اس بات کو دو سال گزر گئے ہیں، اب دو سال بعد ہم وراثت تقسیم کرنا چاہ رہے ہیں، اب وہ بھائی اگر یہ سونا لیتے ہیں جو ابھی تک تقسیم نہیں ہوا، تو کیا دو سال پہلے والی قیمت پر لیں گے یا موجودہ قیمت پر؟
جواب:دو سال قبل چوں کہ دیگر ورثاء سے مذکورہ بھائی نے حتمی بیع نہیں کی تھی، بلکہ سونے لینے کا ارادہ ظاہر کیا تھا اس لیے سونے کی قیمت دو سال قبل والی نہیں لگائی جائے گی، بلکہ جس دن یہ سونا مذکورہ بھائی خرید رہے ہوں اسی دن کی قیمت کا اعتبار ہوگا۔سابقہ قیمت کا اعتبار نہیں ہوگا۔
عدت میں علاج کے لیے ہسپتال جانا
سوال:بیوہ عورت ہے، جس کے شوہر کا انتقال ہوچکا ہے، وہ عورت عدت میں ہے، اب آنکھوں کی بیماری اور دیگر امراض کی وجہ سے اسے ڈاکٹر کے پاس جانا ہے، کیا شرعی لحاظ سے عدت میں وہ علاج معالجے کے لیے ایک سے زائد مرتبہ ڈاکٹر کے پاس بوجہ مجبوری جاسکتی ہے یا نہیں؟
جواب:اگر گھر پر علاج کی سہولت میسر ہو تو گھر پر ہی علاج معالجہ کی صورت اختیار کی جائے۔ اور اگر ہسپتال جانا ہی ضروری ہو تو مذکورہ عورت عدت میں ہسپتال جاسکتی ہیں تاہم ایسی جگہ علاج کروایاجائے جہاں سے مغرب سے قبل قبل گھر واپسی ہوجائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں