میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں اضافے کا خطرہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں اضافے کا خطرہ

جرات ڈیسک
جمعه, ۱ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا گیا۔ آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے ترجمان ایچ ایم جہانگیر نے کہا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے تناسب سے کرایوں میں اضافے پر مجبور ہیں۔ ایچ ایم جہانگیر نے کہا ہے کہ دو چار روز میں بسیں کھڑی کرنے کا اعلان کردیں گے، 50 فیصد بسیں پہلے ہی کھڑی کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔ پیٹرول 14 روپے91 پیسے جبکہ ڈیزل 18روپے 44 پیسے مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 305.36 جبکہ ڈیزل کی قیمت 311.84 روپے ہوگئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں