میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس بی سی اے صوبائی وزیر بلدیات کو غیر قانونی فہرستیں دینے میں ناکام

ایس بی سی اے صوبائی وزیر بلدیات کو غیر قانونی فہرستیں دینے میں ناکام

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ: آصف سعود) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران صوبائی وزیر بلدیات مبین جمانی کو غیر قانونی فہرستیں فراہم کرنے میں ناکام ہوگئے پٹہ سسٹم مافیا ایس بی سی اے افسران سے اپنی مرضی کی فہرستیں تیار کرانا چاہتی ہے ضلع میں تعینات ہر افسر کو غیر قانونی تعمیرات کی فہرستوں پر دستخط کرنے ہیں غیر قانونی تعمیرات کی فہرستیں غلط فراہم کرنے پر ایس بی سی اے افسران کے خلاف بڑی کارروائی ہوسکتی ہے ضلع وسطی کے ڈائریکٹر زرغام حیدر چھٹیوں پر چلے گئے جبکہ پٹہ سسٹم کی جانب سے سیکشن افسر سے معاملات طے کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ کے نگراں صوبائی وزیر بلدیات مبین جمانی کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول محمد یاسین شر بلوچ سے شہر میں ہونے والی غیر قانونی تعمیرات اور ایس بی سی اے کے افسران کی تعیناتی کی مکمل فہرست طلب کی گئی تھی ذریعے کا کہنا ہے کہ جمعہ کی شام کوپٹہ سسٹم مافیا نے نگراں وزیر بلدیات مبین جمانی کو گمراہ کرنے کیلئے دو صفحات پر مشتمل غیر مکمل فہرست ارسال کی جس کو سیکشن آفیسر نے مسترد کردیا اور ایس بی سی اے افسران کو کہا کہ مکمل تفصیلات کے ساتھ غیر قانونی تعمیرات اور ایس بی سی اے افسران کی تعیناتی کی مکمل فہرست بھیجیں ذریعے کا کہنا ہے کہ پٹہ سسٹم کے سرغنہ شہزاد آرائیں نے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی یاسین شر بلوچ کو کہا کہ پٹہ سسٹم کے کراچی کے اضلاع میں تعینات افسران جو بھی غیر قانونی تعمیرات کی فہرست بناکر دیں اس کو منظور کرکے نگراں وزیر بلدیات کو بھجوادیں ذریعے کا کہنا ہے کہ وزیر بلدیات اس صورتحال سے ایس بی سی اے میں پٹہ سسٹم مافیا کے افسران میں سخت کھلبلی مچی ہوئی ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے میں ایک سال کے دوران ہونے والی غیر قانونی تعمیرات کی فہرست تیار کی جارہی ہیں ذریعے نے بتایا ہے کہ شہزاد آرائیں کے کہنے پر ضلع وسطی کی 347 غیر قانونی تعمیرات کی ایک فہرست تیار کی گئی ہے جو پٹہ سسٹم کے افسران سے منظوری کے بعد تیار کی گئی ہے اس فہرست میں فیڈرل بی ایریا کے مختلف بلاکوں، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی اور لیاقت آباد کی غیر قانونی تعمیرات ہیں ذریعے کا کہنا ہے کہ مذکورہ فہرست میں جو غیر قانونی تعمیرات ہیں اس سے کئی گناہ زائد تعمیرات ہوئی ہیں جس کا مذکورہ فہرست میں کوئی تذکرہ نہیں ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ اسی طرح دیگر اضلاع میں بھی پٹہ سسٹم مافیا کی مرضی سے غیر قانونی تعمیرات کی فہرستیں تیار ہورہی ہیں اور ان فہرستوں پر متعلقہ ضلعی افسران کو اپنے دستخط بھی کرنے ہیں ذریعے کا کہنا ہے کہ اگر غیر قانونی تعمیرات کی فہرستوں میں غلط بیانی کی گئی تو ایس بی سی اے کے افسران کیخلاف سخت کارروائی ہوگی ذریعے کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں ایس بی سی اے کے افسران چھٹیوں پر جانے کی تیاری کررہے ہیں معلوم ہوا ہے کہ ڈائریکٹر ضلع وسطی زرغام حیدر چھٹیوں پر روانہ ہوگئے ہیں ذریعے کا کہنا ہے کہ ڈی جی یاسین شر بلوچ اس ساری صورتحال میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے کیونکہ غیر قانونی تعمیرات کی فہرستیں صوبائی وزیر کو بھجوانے کی ذمہ داری ڈی جی ایس بی سی اے کی ہے اگر پٹہ سسٹم مافیا کی تیار کی گئی غیر قانونی فہرستیں ارسال کریں گے تو اس کی ساری ذمہ داری ڈی جی ایس بی سی اے کی ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں