میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ ترقیات کراچی کو بااثر مافیا نے نجی پرائیویٹ ادارہ بنا دیا

ادارہ ترقیات کراچی کو بااثر مافیا نے نجی پرائیویٹ ادارہ بنا دیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

( رپورٹ جوہر مجید شاہ) ادارہ ترقیات کراچی کو بااثر و طاقتور مافیا نے نجی پرائیویٹ ادارے میں تبدیل کردیا سپریم کورٹ سمیت حکومتی و محکمہ جاتی رٹ بے اثر سنئیر ڈائریکٹر ماسٹر پلان اور متنازع افسر شمس صدیقی نے ادارے کو ہائی جیک کرلیا ایکسین جوہر ڈویڑن اورنگزیب بھی کروڑوں کے کھلاڑی و شکاری مشترکہ پارٹنر شپ میں ادارے کو ٹھکانے لگانے کا کھیل جاری جبکہ نئے ڈی جی منہ دیکھتے رہ گئے نیب اینٹی کرپشن نے خفیہ تحقیقات شروع کر دی ارب پتی افسران کی نیندیں حرام کئیر ٹیکرز نے کڑی نگرانی شروع کردی ادھر گلستان جوہر بلاک ون میں غیرقانونی اور جعلی شفٹنگ کی آڑ میں چائنا کٹنگ کا دھندا جاری جبکہ دوسری طرف پہاڑی ہل پر بھی چائنا کٹنگ کا کھیل شروع کرنے کی تیاریاں بھی مکمل ادھر گلستان جوہر بلاک ون مین ینورسٹی روڈ پر کے ڈی اے کی اراضی پر جعلی شفٹنگ کے بعد اوپر ہل یعنی پہاڑی پر بھی تین پلاٹوں کا لے آوٹ پلان کاٹنے کی تیاریاں مکمل اورنگزیب ایکسین جعلی شفٹنگ میں بطور سہولت کار بھاری وصولیوں میں شانہ بشانہ محکمہ جاتی ذرائع بتاتے ہیں کہ شمس صدیقی نے گریڈ 18 ٹیمپرنگ بوگس و جعلی لیٹر کے زریعے کرایا یاد رہے کہ جس لیٹر پر انھوں نے ترقی کی چھلانگیں لگائیں اسکا ڈسپیج نمبر پہلے سے ہی کسی خاتون کے گریڈ 14 پر جاری ہوا تھا یاد رہے کہ شمس صدیقی اس سے قبل بھی جعل سازی کے ذریعے کے ڈی اے سے ٹرانسفر کے بعد ایک ادارے میں جعلی انداز میں اپنا گریڈ بڑھا کر تنخواہ حاصل کرتے رہے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں