سیپا صوبے میں حساس ماحولیاتی علاقے ڈکلیئر کرنے میں ناکام
شیئر کریں
محکمہ ماحولیات سندھ کے ماتحت سیپا صوبے میں حساس ماحولیاتی علاقے ڈکلییئر کرنے میں ناکام ہو گئی۔ سیپا اپنے ہی قانون پر 9 سال میں عملدرآمد نہیں کر سکا۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق سندھ انوا?رمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے قواعد و ضوابط 2014 کے رول 23 (1) کے تحت صوبے حساس ماحولیاتی علاقے ڈکلیئر کرے گی اس کے علاوہ رول 23(2) میں تحریر ہے کہ سیپا حساس ماحولیاتی علاقے میں منصوبے شروع کرنے والوں کے لئے گائیڈلائینز جاری کرے گی۔ سیپا کو قواعد و ضوابط کے تحت حساس ماحولیاتی علاقوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ مالی سال 19-2018 سے لے کر 21-2020 تک سیپا صوبے میں حساس ماحولیاتی علاقے ڈکلیئر کرنے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا اور نہ ہی حساس ماحولیاتی علاقوں کی نشاندہی۔ منصوبابندی اور تیاری کے لئے گائیڈلائینز جاری کیں۔ محکمہ ماحولیات کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل سیپا نعیم احمد مغل نے گذشتہ 9 سال کے دوران سندھ میں حساس ماحولیاتی علاقوں کی فہرست مرتب کرنے کے حوالے سے کو?ی پیش رفت نہیں کی اور نہ ہی ماتحت افسران کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں, ڈی جی سیپا نعیم مغل کئی سال سے عہدے پر براجمان ہیں لیکن سیپا میں بہتری کے لئے کوئی کام نہیں کیا۔