سسٹم مافیا کے ذریعے غیر قانونی کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی سے بھتہ وصولی
شیئر کریں
(نمائندہ خصوصی) سندھ کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں بھی سسٹم مافیا کے ذریعے غیر قانونی کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی سے کروڑوں کا بھتہ وصول کیا جارہا ہے ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی نوید عباسی سسٹم مافیا کا اہم کارندہ ہے سسٹم مافیا کے بدولت غیر قانونی کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیز میں بڑے پیمانے پر پلاٹوں کی خرید وفروخت کا سلسلہ جاری ہے رجسٹرار کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی سسٹم مافیا کے سامنے بے بس ہوگئے تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں بھی سسٹم مافیا کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے سندھ کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کی سسٹم مافیا غیر قانونی کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیز سے ماہانہ کروڑوں روپے بھتہ وصول کررہی ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی نوید عباسی سسٹم مافیا کے اہم کارندے ہیں ذریعے کا کہنا ہے کہ غیر قانونی کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیز میں بڑے پیمانے پر پلاٹوں کی خرید وفروخت جاری ہے جبکہ بعض قانونی سوسائٹیز میں بھی سوسائٹی ایکٹ کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے لیکن سندھ کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے معلوم ہوا ہے کہ رجسٹرار کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی ایک ڈمی کے طورپر اپنی سیٹ پر براجمان ہیں جبکہ سارے معاملات ڈپٹی رجسٹرار نوید عباسی اور ان کا خاص انسپکٹر عابد چلارہا ہے جس کو انہوں نے اسسٹنٹ رجسٹرار کا بھی چارج دے رکھا ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی اداروں کی جانب سے بھی کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیز کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔