عازمین کے لیے عمرہ کی بکنگ کرتے وقت اہم ہدایات پرعمل ضروری
جرات ڈیسک
بدھ, ۲۳ اگست ۲۰۲۳
شیئر کریں
سعودی عرب کی وزارت برائے حج و عمرہ کی طرف سے عازمین کے لیے عمرہ کی بکنگ کے حوالے سے تین اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت حج نے ضیوف الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمرہ کی مناسک آسانی اور سہولت سے ادا کرنے کے لیے عمرہ کے لیے اپوائنٹمنٹ بک کرواتے وقت ہجوم کے اوقات سے بچنا یقینی بنائیں۔ ہدایات میں واضح کیا گیا ہے کہ آنے والے عمرہ زائرین اجازت نامہ پیش کرنے کے علاوہ، مقررہ وقت اور تاریخ پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔